Risk Calculator

حمل کے دوران ہونے والی ذیابیطس

حمل میں ہونے والی ذیابیطس، ذیابیطس کی ایک قسم ہے جو حمل کے دوران ہائی بلڈ گلوکوز کی وجہ سے ہوتی ہے اور زچہ اور بچہ میں پیچیدگیوں کا سبب بن سکتی ہے ۔


حمل کی ذیابیطس ،حمل کے متعدد منفی نتائج سے وابستہ ہے۔ ذیابیطس میں مبتلا حاملہ خواتین کو بعد میں ٹائپ 2 ذیابیطس کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے ، خاص طور پر ڈیلیوری کے تین سے چھ سال بعد۔ رحم میں ہائپرگلائیسیمیا کا سامنا کرنے والے بچوں کو زیادہ وزن یا موٹے ہونے کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے، جو ٹائپ 2 ذیابیطس کی نشوونما سے وابستہ ہے۔


حمل کی ذیابیطس زچہ اور بچے کی صحت کے لیے ایک شدید اور نظر انداز کیا جانے والا خطرہ ہے۔ گیسٹیشنل ذیابیطس ملائیٹس (جی ڈی ایم) میں مبتلا ہونے والی بہت سی خواتین حمل سے متعلقہ پیچیدگیوں کا تجربہ کرتی ہیں جن میں ہائی بلڈ پریشر ، پیدائشی وزن والے بچے اور لیبر کے دوران مشکلات شامل ہیں۔ آدھے سے زائد حمل کی ذیابیطس میں مبتلا اور اس مرض کی ہسٹری رکھنے والی خواتین، ڈیلیوری کے بعد پانچ سے دس سال کے اندر ٹائپ 2 ذیابیطس میں مبتلا ہو جاتی ہیں۔

حمل میں ہائی بلڈ گلوکوز (ہائپرگلائیسیمیا) کا پھیلاؤ عمر کے ساتھ تیزی سے بڑھتا ہے اور 45 سال سے زیادہ عمر کی خواتین میں سب سے زیادہ ہوتا ہے۔

2019 میں:

  • ایک اندازے کے مطابق 223 ملین خواتین (20-79 سال) ذیابیطس کے ساتھ رہ رہی تھیں۔ یہ تعداد سال 2045 تک بڑھ کر 343 ملین ہونے کا امکان ہے۔
  • 20 ملین یا 16 فیصد پیدائشوں میں حمل کے دوران ہائپرگلائیسیمیا کی کوئی نا کوئی شکل موجود تھی۔ ایک اندازے کے مطابق تقریباّ 84% پیدائشیں ہائپرگلائیسیمیا کی وجہ سے ہوئی تھیں
  • 6 میں سے 1 پیدائش حمل کی ذیابیطس سے متاثر ہوئی
  • حمل میں ہائپرگلائیسیمیا کے زیادہ تر کیس کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک میں تھے ، جہاں زچگی کی دیکھ بھال تک رسائی اکثر محدود ہوتی ہے۔

حمل میں مبتلا ذیابیطس والی خواتین کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ اپنے خون میں گلوکوز کی سطح کو احتیاط سے کنٹرول کریں اور نگرانی کریں تاکہ اپنے ڈاکٹر کے تعاون سے حمل کے منفی نتائج کے خطرے کو کم کیا جا سکے۔

ڈسکورنگ ذیابیطس ہیلپ لائن 66766-0800 پر کال کریں